بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

زکوٰۃ‌کا‌نصاب‌اور‌شرائط

زکوٰۃ‌کا‌سال‌شمار‌کرنے‌کا‌اُصول

سوال:۔

زکوٰۃ کب تک ادا کی جاتی ہے؟ یعنی عید کی نماز سے پہلے یا پھر بعد میں بھی ادا کی جاسکتی ہے؟

جواب:۔

جس تاریخ کو کسی شخص کے پاس نصاب کے بقدر مال آجائے، اس تاریخ سے چاند کے حساب سے پورا سال گزرنے پر جتنی رقم اس کی ملکیت ہو، اس کی زکوٰۃ واجب ہے، زکوٰۃ میں عید سے قبل و بعد کا سوال نہیں۔(۱)

  1. (۱) وشرط کمال النصاب ۔۔۔ فی طرفی الحول فی الْإبتداء للإنعقاد وفی الْإنتھاء للوجوب۔ (الدر المختار ج:۲ ص:۳۰۲، أیضًا حاشیۃ الطحطاوی علی الدر المختار ج:۱ ص:۴۰۹)۔ العبرۃ فی الزکاۃ للحول القمری کذا فی القنیۃ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۷۵، کتاب الزکاۃ، الباب الأوّل)۔