زکوٰۃکانصاباورشرائط
کیاسسرالاورماںباپکیطرفسےدئیےگئےدونوںزیوروںپرزکوٰۃہوگی؟
سوال:۔
میرے پاس دس تولے سونا ہے، اس میں سے تقریباً پانچ تولے میرے والدین نے مجھے عنایت کیا ہے، اور باقی سسرال کا ہے۔ ہم سب ایک ساتھ رہتے ہیں، سسرال والوں نے جو پانچ تولے سونا دِیا تھا، یہ معلوم نہیں کہ وہ میری ملکیت میں دے دیا ہے یا صرف اِستعمال کے لئے دیا ہے؟ براہ مہربانی مجھے بتائیے کہ اس سونے کی مجھے زکوٰۃ ادا کرنی ہوگی؟
جواب:۔
یہ تو بہت آسان بات ہے، سسرال والوں سے دریافت کرلیا جائے کہ یہ سونا انہوں نے آپ کی ملکیت میں دید یا ہے یا محض پہننے کے لئے آپ کو دِیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اگر پانچ تولے سونا آپ کے پاس ہو اور اس کے ساتھ کچھ نقد روپیہ پیسہ بھی رہتا ہو، تو اس پر بھی زکوٰۃ واجب ہوجاتی ہے، البتہ اگر صرف سونا ہو اور اس کے ساتھ روپیہ پیسہ نہ ہو تو پھر پانچ تولے سونے پر زکوٰۃ واجب نہیں ہوتی۔(۱)
- (۱) وأما شروط وجوبھا منھا کون المال نصابًا فلا تجب فی أقلّ منہ ومنھا الملک التامّ وھو ما اجتمع فیہ الملک والید۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۷۳، کتاب الزکاۃ، الباب الأوّل فی تفسیرھا وصفتھا، طبع رشیدیہ کوئٹہ)۔

