زکوٰۃکانصاباورشرائط
زیورکےنگپرزکوٰۃنہیں،لیکنکھوٹسونےمیںشمارہوگا
سوال:۔
کیا زکوٰۃ خالص سونے پر لگائیں گے یا زیورات جس میں نگ وغیرہ بھی شامل ہوں اس نگ کے وزن کو شامل کرتے ہوئے زکوٰۃ لازم ہوگی؟ اور اس طرح سے کھوٹ کا کیا مسئلہ ہے؟
جواب:۔
سونے میں جو نگ وغیرہ لگاتے ہیں ان پر زکوٰۃ نہیں،(۱) کیونکہ ان کو الگ کیا جاسکتا ہے، البتہ جو کھوٹ ملادیتے ہیں وہ سونے کے وزن ہی میں شمار ہوگا،(۲) اس کھوٹ ملے سونے کی بازار میں جو قیمت ہوگی اس کے حساب سے زکوٰۃ ادا کی جائے گی۔(۳)
تجب فی کل مائتی درھم خمسۃ دراھم وفی کل عشرین مثقال ذھب نصف مثقال مضروبا کان أو لم یکن مصوغا أو غیر مصوغ حلیا کان للرجال أو للنساء تبرا کان أو سکۃ کذا فی الخلاصۃ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۷۸، کتاب الزکاۃ، الباب الثالث، کذا فی الدر المختار ج:۲ ص:۲۹۸، باب زکاۃ المال)۔
- (۱) لَا زکٰوۃ فی اللآلی والجواھر وان ساوت ألفا إتفاقًا إلّا أن تکون للتجارۃ والأصل ان ما عد الحجرین والسوائم انما یزکی بنیۃ التجارۃ ۔۔۔إلخ۔ (الدر المختار ج:۲ ص:۲۷۳، کتاب الزکاۃ، وأیضًا فی الھندیۃ ج:۱ ص:۱۸۰، کتاب الزکاۃ)۔
- (۲) الدراھم إذا کانت مغشوشۃ فإن کان الغالب ھو الفضۃ فھی کالدراھم الخالصۃ وإن غلب الغش فلیس کالفضۃ کالستوقۃ فینظر إن کانت رائجۃ أو نوی التجارۃ اعتبرت قیمتھا فإن بلغت نصابًا من ادنی الدراھم التی تجب فیھا الزکٰوۃ وھی التی غلبت فضتھا وجبت فیھا الزکٰوۃ۔ (فتاویٰ عالمگیری ج:۱ ص:۱۷۹، کتاب الزکاۃ، الباب الثالث فی زکاۃ الذھب والفضۃ)۔
- (۳) وإن أدی القیمۃ تعتبر قیمتھا یوم الوجوب ۔۔۔إلخ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۸۰، الباب الثالث فی زکاۃ الذھب)۔

