زکوٰۃکانصاباورشرائط
زیوراتاوراَشرفیپرزکوٰۃواجبہے
سوال:۔
میرے پاس سونا چاندی کے زیورات ہیں، جو کہ زیرِ اِستعمال ہیں، اور کچھ سونا و چاندی اپنی اصل حالت پر یعنی اشرفی کی صورت میں ہے، اب آیا زکوٰۃ دونوں اقسام کے سونا، چاندی پر ہے یا صرف اشرفی کی شکل کے سونے اور چاندی پر؟ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ زیرِ اِستعمال زیورات پر زکوٰۃ نہیں، اصل صورتِ حال سے مطلع فرمائیں۔
جواب:۔
زیرِ اِستعمال زیورات پر بھی زکوٰۃ ہے، لہٰذا صورتِ مذکورہ میں زکوٰۃ دونوں پر واجب ہے، یعنی زیورات اور اشرفی دونوں پر۔(۱)
- (۱)وفی تبر الذھب والفضۃ وحلیھا والآنیۃ منھما زکٰوۃ التبر التی أخرجت من المعدن وھو غیر المضروب قولہ وحلیھا وقال الشافعی کل حلی معد للباس المباح لَا تجب فیہ الزکٰوۃ۔ (الجوھرۃ النیرۃ ج:۱ ص:۱۲۶، کتاب الزکاۃ)۔

