بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

زکوٰۃ‌کا‌نصاب‌اور‌شرائط

زیور‌کی‌زکوٰۃ‌قیمتِ‌فروخت‌پر

سوال:۔

واجب زکوٰۃ سونے کی قیمت پر کیسے لگائی جائے؟ آیا بازار کی موجودہ قیمتِ فروخت (جس پر سنار بیچتے ہیں) یا وہ قیمت لگائی جائے جو اگر ہم بیچنا چاہیں تو ملے (جو سنار ادا کریں)؟

جواب:۔

جس قیمت پر زیور فروخت ہوسکتا ہے، اتنی قیمت پر زکوٰۃ واجب ہوگی۔(۱)

  1. (۱) المال الذی تجب فیہ الزکٰوۃ ان أدّی زکٰوتہ من خلاف جنسہ أدی قدر قیمۃ الواجب إجماعًا۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۸۰، کتاب الزکاۃ، الباب الثالث فی زکاۃ الذھب والفضۃ)۔