بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

زکوٰۃ‌کا‌نصاب‌اور‌شرائط

قابلِ‌فروخت‌مال‌کی‌قیمت‌سے‌قرض‌منہا‌کرکے‌زکوٰۃ‌دی‌جائے

سوال:۔

زید نے قرض کے پیسوں سے ایک دُکان کھولی، سال پورا ہونے پر حساب کرکے ۰۰۰،۹۵روپے کا مال موجود ہے، جبکہ شروع میں ۰۰۰،۱۰،۱ کا مال ڈالا تھا، اور قرض جو دُکان پر۰۰۰،۶۰روپے کا بقایا ہے، اور نقد دو ہزار روپے پڑے ہوئے ہیں، تو کیا ان پر زکوٰۃ ادا ہوسکتی ہے یا نہیں؟ اگر ہوسکتی ہے تو کتنی؟

جواب:۔

جتنی مالیت کا سامان قابلِ فروخت ہے، اس کی قیمت میں سے قرض کی رقم منہا کرکے باقی ماندہ رقم میں دو ہزار روپے جمع کرکے اس کی زکوٰۃ ادا کردیجئے۔(۱)

  1. (۱) ومدیون العبد بقدر دینہ، فیزکی الزائد إن بلغ نصابًا ۔۔۔إلخ۔ (قولہ ومدیونا لعبد) الأولٰی: ومدیون بدین یطالبہ بہ العبد۔ (رد المحتار مع الدر المختار، کتاب الزکٰوۃ ج:۲ ص:۲۶۳)، نیز گزشتہ حاشیہ: ومن کان علیہ دین...الخ