زکوٰۃکانصاباورشرائط
اصلرقماورمنافعپرزکوٰۃ
سوال:۔
زید نے ۵ہزار روپے ایک جائز تجارت میں لگائے ہیں، سال گزرنے کے بعد زید کتنی رقم زکوٰۃ میں دے گا؟ اصل رقم پر زکوٰۃ ادا کی جائے گی، اس کل منافع پر جو سال بھر کمایا؟
جواب:۔
سال گزرنے پر اصل رقم مع منافع کے جتنی رقم بنتی ہو، اس پر زکوٰۃ ہے۔(۱)
- (۱) ومن کان لہ نصاب فاستفاد فی أثناء الحول مالًا من جنسہ ضمہ إلٰی مالہ وزکاہ سواء کان المستفاد من نمائہ أو لَا وبأی وجہ استفاد ضمہ سواء کان بمیراث أو ھبۃ أو غیر ذٰلک۔ (الجوھرۃ النیرۃ ج:۱ ص:۱۲۳، کتاب الزکاۃ، وأیضًا فی الفتاوی الھندیۃ ج:۱ ص:۱۷۵، کتاب الزکاۃ، الباب الأوّل فی تفسیرھا)۔

