زکوٰۃکانصاباورشرائط
زکوٰۃبچتکیرقمپرہوتیہےتنخواہپرنہیں
سوال:۔
فوجی سپاہی کو تنخواہ ملتی ہے، اس کے ساتھ مکان کا کرایہ، ٹرانسپورٹ کا کرایہ وغیرہ ملتا ہے، ۱۳۰۰ روپے تک نقد لے لیتے ہیں، کیا اس رقم پر زکوٰۃ ہوتی ہے؟ جبکہ روپے اکٹھے اس کے پاس آتے ہیں، لیکن بڑی مشکل سے گزارہ ہوتا ہے۔
جواب:۔
زکوٰۃ بچت کی رقم پر ہوتی ہے، جبکہ بچت کی رقم ساڑھے باون تولے یعنی ۳۵ء۶۱۲ گرام چاندی کی مالیت کو پہنچ جائے، جب کچھ بچتا ہی نہیں تو اس پر زکوٰۃ کیا ہوگی؟

