بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

زکوٰۃ‌کا‌نصاب‌اور‌شرائط

نصاب‌سے‌زیادہ‌سونے‌کی‌زکوٰۃ

سوال:۔

اگر کسی شخص کے پاس نصاب سے زیادہ سونا ہے، تو اس صورت میں کیا زکوٰۃ پوری مقدار پر فرض ہے یا نصاب سے زائد مقدار پر؟

جواب:۔

پوری مقدار پر۔(۱) بعض لوگ زکوٰۃ کو انکم ٹیکس پر قیاس کرکے یہ سمجھتے ہیں کہ نصاب سے کم مقدار پر چونکہ زکوٰۃ نہیں، اس لئے جب نصاب سے زیادہ ہوجائے تو صرف زائد پر زکوٰۃ ہے اور نصاب کی مقدار ’’چھوٹ‘‘ میں داخل ہے، مگر یہ خیال صحیح نہیں، بلکہ جتنا بھی سونا، چاندی یا روپیہ پیسہ ہو اس سب کی زکوٰۃ لازم ہے، جبکہ نصاب کو پہنچ جائے۔