زکوٰۃکانصاباورشرائط
سونےکیزکوٰۃسےبچنےکےلئےبیچکرٹیوی،پلنگوغیرہخریدنا
سوال:۔
میرے پاس ۹ تولے سونا ہے، جس پر زکوٰۃ بھی ہوتی ہے، وہ میں دیتا ہوں۔ میں چاہتا ہوں سونا بیچ کر گھر کی ڈیکوریشن کروں، مثلاً: ٹی وی، پلنگ وغیرہ وغیرہ ان چیزوں پر زکوٰۃ نہیں ہوتی، کیا ایسا کرنا جائز ہے؟
جواب:۔
ٹی وی کا خریدنا ناجائز ہے،(۱) باقی چیزوں کا خریدنا صحیح ہے، اور ان پر زکوٰۃ بھی نہیں ہوگی۔(۲) لیکن بغیر ضرورت کے سونے کے بدلے یہ چیزیں لینا گھاٹے کا سودا ہے۔
- (۱) وقدمنا ثمۃ معزیًا للنھر أن ما قامت المعصیۃ بعینہ یکرہ بیعہ تحریمًا۔ (الدر المختار مع الرد ج:۶ ص:۳۹۱)۔
- (۲) فلیس فی دور السکنی وثیاب البدن وأثاث المنازل ۔۔۔زکٰوۃ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۷۲، کتاب الزکاۃ)۔

