بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

زکوٰۃ‌کا‌نصاب‌اور‌شرائط

کس‌رقم‌پر‌زکوٰۃ‌ہے؟

سوال:۔

فرض کریں میں نے ایک لاکھ روپے سے کاروبار شروع کیا تھا، اور سال کے اِختتام پر میرا کاروبار بڑھ کر پانچ لاکھ روپے تک ہوگیا، تو کیا کاروبار جس رقم سے شروع کیا تھا اس پر زکوٰۃ فرض ہوگی یا جو آخر میں موجود ہیں؟

جواب:۔

سال کے بعد جب زکوٰۃ ادا کرنے کا موقع آئے تو جتنی رقم یا مالیت آپ کے پاس موجود ہے اس پر زکوٰۃ ادا کریں۔(۱)

  1. (۱) ومن کان لہ نصاب فاستفاد فی أثناء الحول مالًا من جنسہ ضمہ إلٰی مالہ وزکاہ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۷۵)۔