زکوٰۃکانصاباورشرائط
سونابیچکرکاروبارکرلیاتواسپربھیزکوٰۃہوگی
سوال:۔
اگر میں سونا بیچ کر اپنے کاروبار میں لگاؤں جس سے مجھے بہت فائدہ ہو، کیا ایسا کرنے سے مجھے زکوٰۃ دینی ہوگی؟ کاروبار میں پیسا چلتا رہتا ہے، ایک جگہ نہیں ہوتا، کبھی اِدھر، کبھی اُدھر، کیا ایسا کرسکتا ہوں؟
جواب:۔
مالِ تجارت پر زکوٰۃ ہے، اللہ تعالیٰ آپ کو نفع عطا فرمائیں تو زکوٰۃ سے کیوں گھبرائیں۔۔۔؟(۱)
- (۱) الزکٰوۃ واجبۃ فی عروض التجارۃ کائنۃ ما کانت إذا بلغت قیمتھا نصابًا من الورق والذھب۔ (فتاویٰ عالمگیری ج:۱ ص:۱۷۹، کتاب الزکاۃ، الباب الثالث فی زکاۃ الذھب والفضۃ والعروض)۔

