بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

زکوٰۃ‌کا‌نصاب‌اور‌شرائط

اگر‌کسی‌کے‌پاس‌تھوڑا‌سونا‌اور‌تھوڑی‌سی‌چاندی‌ہو‌تو‌کیا‌یہ‌صاحبِ‌نصاب‌ہے؟

سوال:۔

اگر کسی کے پاس نہ تو پوری مقدار چاندی کی ہے نہ سونے کی، بلکہ تھوڑی سی چاندی ہے اور چار پانچ تولے سونا ہے، تو کیا ایسا شخص صاحبِ نصاب ہے؟

جواب:۔

دونوں کو ملاکر اگر چاندی کا نصاب بن جائے تو زکوٰۃ واجب ہے۔(۱)

  1. (۱) وتضم قیمۃ العروض إلی الثمنین والذھب إلی الفضۃ قیمۃ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۷۹، کتاب الزکاۃ، الباب الثالث)۔ ولو ضم أحد النصابین إلی الآخر حتّی یؤدی کلہ من الذھب أو من الفضۃ لَا بأس بہ لٰـکن یجب أن یکون التقویم بما ھو أنفع للفقراء۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۷۹، البحر الرائق ج:۲ ص:۲۲۲، کتاب الزکاۃ)، ویضم الذھب إلی الفضۃ للمجانسۃ من حیث الثمنیۃ۔ (ھدایۃ ج:۱ ص:۱۹۶، کتاب الزکاۃ، باب زکاۃ المال)۔