زکوٰۃکانصاباورشرائط
ساڑھےساتتولےسونےسےکمپرنقدیملاکرزکوٰۃواجبہے
سوال:۔
میری چار لڑکیاں بالغ ہیں، ہر ایک کے پاس ۴ تولہ سونا زائد یا کم ہے، میں نے ہمیشہ کے لئے دے دیا تھا، اور ہر ایک کے پاس روپیہ چار سو ریال، چھ سو، ایک ہزار ریال جمع رہتا ہے، کیا ان سب پر زکوٰۃ، قربانی، فطرہ علیحدہ ادا کرنا واجب ہے یا نہیں؟
جواب:۔
آپ نے جو صورت لکھی ہے، اس میں آپ کی سب لڑکیوں پر الگ الگ زکوٰۃ، قربانی، صدقۂ فطر لازم ہے، کیونکہ سونا اگرچہ نصاب سے کم ہے، مگر نقدی کے ساتھ سونے کی قیمت ملائی جائے تو ساڑھے باون تولے (۳۵ء۶۱۲ گرام) چاندی کی قیمت بن جاتی ہے۔(۱)
- (۱) وتضم قیمۃ العروض إلی الثمنین والذھب إلی الفضۃ قیمۃ ۔۔۔ وفی المحیط لو کان لہ مائۃ درھم وعشرۃ دنانیر قیمتھا أقل من مائۃ تجب الزکاۃ عندھما ۔۔۔ فإن حاصلہ إعتبار القیمۃ من جھۃ کل من النقدین لَا من جھۃ أحدھما عینا فإنہ إن لم یتم النصاب باعتبار قیمۃ الذھب بالفضۃ یتم باعتبار قیمۃ الفضۃ بالذھب ۔۔۔إلخ۔ (البحر الرائق ج:۲ ص:۲۴۷، باب زکاۃ المال)، نیز گذشتہ حاشیہ: تعتبر القیمۃ یوم الوجوب إجماعًا ۔۔۔إلخ۔

