بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

زکوٰۃ‌کا‌نصاب‌اور‌شرائط

نصاب‌سے‌کم‌اگر‌فقط‌سونا‌ہو‌تو‌زکوٰۃ‌واجب‌نہیں

سوال:۔

اگر کسی عورت کے پاس ساڑھے سات تولہ سونا اور ساڑھے باون تولہ چاندی ہو تو اس پر زکوٰۃ واجب ہے، اس سے کم پر زکوٰۃ واجب نہیں ہے، اگر کسی عورت کے پاس ۵، ۶ تولہ سونا ہو چاندی اور نقدی وغیرہ کچھ نہ ہو اور وہ زکوٰۃ نہیں دیتی، یہ صحیح ہے یا نہیں؟

جواب:۔

اگر صرف سونا ہو، اس کے ساتھ چاندی یا نقد روپیہ اور دیگر کوئی چیز قابلِ زکوٰۃ نہ ہو تو ساڑھے سات تولے (۵ء۸۷ گرام) سے کم سونے پر زکوٰۃ نہیں۔(۱)

  1. (۱) باب زکٰوۃ الذھب: لیس فیما دون عشرین مثقالًا من الذھب صدقۃ لِانعدام النصاب فإذا کانت عشرین مثقالًا شرعیًا ۔۔۔ وحال علیھا الحول ففیھا ربع العشر۔ (اللباب للمیدانی ج:۱ ص:۱۴۴، باب زکاۃ الذھب)۔