زکوٰۃکانصاباورشرائط
نقداورمالِتجارتکےلئےچاندیکانصابمعیارہے
سوال:۔
نصاب ساڑھے سات تولہ سونا، ساڑھے باون تولہ چاندی کا ہے، اس سلسلے میں جاننا چاہوں گا کہ نقدی اور مال کا حساب کس کے معیار پر کیا جائے چاندی یا سونا؟
سوال:۔
آج کل کم سے کم کتنی رقم کی ملکیت پر زکوٰۃ فرض ہوگی؟
جواب:۔
چاندی کے نصاب کا اعتبار کیا جائے۔(۱)
نوٹ:۔ ساڑھے سات تولہ سونا مساوی ہے ۴۷۹ء۸۷ گرام کے، اور ساڑھے باون تولے چاندی ۳۵ء۶۱۲گرام کے برابر ہے۔
جواب:۔
ساڑھے باون تولے چاندی کی بازار میں جتنی قیمت ہو اتنی مالیت پر، چونکہ چاندی کا بھاؤ بدلتا رہتا ہے، اس لئے اس کی مالیت کا لکھنا بے سود ہے، جس دن زکوٰۃ واجب ہو، اس دن کی قیمت کا اعتبار ہے۔(۲)
- (۱) ملاحظہ ہو: ولو ضم أحد النصابین إلی الآخر... الخ وأیضًا: وتضم قیمۃ العروض إلی الثمنین والذھب إلی الفضۃ قیمۃ کذا فی الکنز۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۷۹، کتاب الزکاۃ، الباب الثالث فی زکاۃ الذھب والفضۃ)۔
- (۲) تعتبر القیمۃ یوم الوجوب إجماعًا ۔۔۔إلخ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۸۰، کتاب الزکاۃ، الباب الثالث فی زکاۃ العروض)۔

