زکوٰۃکسپرفرضہے؟
سنارکودینےکےلئےرکھےہوئےپیسوںپرزکوٰۃآئےگی؟
سوال:۔
پچھلے رمضان المبارک سے ایک دن قبل میں نے اپنے بیٹے کی شادی کے لئے سونے کا سیٹ بننے کو دِیا، جس میں ساڑھے پانچ تولے سونا اپنی چوڑیوں کا دِیا، اور اسی سال سے بیسی ڈال دی۔ اگست میں بیسی نکل آئی، لیکن سونے کا سیٹ ابھی سنار کے پاس ہی ہے، جبکہ پیسے رکھے ہوئے چار مہینے ہوگئے ہیں، زکوٰۃ اس صورتِ حال میں دینی ہوگی یا نہیں؟
جواب:۔
جتنی رقم زکوٰۃ کی بنتی ہے، ان سب پر زکوٰۃ واجب ہے، واللہ اعلم!(۱)
- (۱) تجب فی کل مائتی درھم خمسۃ دراھم وفی کل عشرین مثقال ذھب نصف مثقال۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۷۸، کتاب الزکاۃ، باب فی زکٰوۃ الذھب والفضۃ والعروض، طبع رشیدیہ کوئٹہ)۔

