بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

زکوٰۃ‌کس‌پر‌فرض‌ہے؟

زرِ‌ضمانت‌کی‌زکوٰۃ

سوال:۔

جو رقم ہمارے پاس امانتاً رکھی ہو، اس پر زکوٰۃ کون ادا کرے گا؟ ہم ادا کریں گے یا اصلی مالک؟ مکان کے کرایہ پر جو رقم بطور زرِ ضمانت پیشگی کرایہ دار سے لی جاتی ہے، وہ قابلِ واپسی ہے، اور کئی سال مالکِ مکان کے پاس امانت رہتی ہے، اس پر کون زکوٰۃ ادا کرے گا؟

جواب:۔

جو شخص رقم کا مالک ہو اس کے ذمہ زکوٰۃ ہے، پس امانت کی رقم کی زکوٰۃ امین پر نہیں، بلکہ امانت رکھوانے والے مالک کے ذمہ ہے، اور زرِ ضمانت کا مالک کرایہ دار ہے، اس کی زکوٰۃ بھی اسی کے ذمہ ہے۔(۱)

  1. (۱) وسببہ أی سبب إفتراضھا ملک نصاب حولی ۔۔۔ تام ۔۔۔إلخ۔ (الدر المختار مع الرد ج:۲ ص:۲۵۹)۔