بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

زکوٰۃ‌کس‌پر‌فرض‌ہے؟

اَمانت‌کی‌رقم‌پر‌زکوٰۃ

سوال:۔

میرے پاس کسی کی امانت ہے، تو اس پر زکوٰۃ دینا میرا فرض ہے یا جس کی رقم ہے وہ زکوٰۃ دے گا؟ دُوسری بات عرض خدمت یہ ہے کہ مجھ سے کسی نے قرض مانگا اور وہ اپنے وقت پر نہ دے اور اُمید بھی کم ہے تو اس رقم پر بھی زکوٰۃ فرض ہے یا نہیں؟

جواب:۔

جس شخص کی امانت آپ کے پاس ہے، آپ کے ذمہ اس کی زکوٰۃ نہیں، بلکہ اس کی زکوٰۃ امانت رکھوانے والے کے ذمہ لازم ہے۔ اگر اس نے آپ کو زکوٰۃ دینے کا اختیار دیا ہے تو آپ بھی اس رقم میں سے ادا کرسکتے ہیں۔ کسی کے ذمہ جو آپ کا قرض ہے اگر وہ تسلیم کرتا ہے کہ مجھے قرض دینا ہے تو آپ کے ذمہ اس کی زکوٰۃ لازم ہے، خواہ ہر سال ادا کرتے رہیں یا جب وصول ہوجائے تب گزشتہ تمام سالوں کی ادا کردیں۔(۱)

  1. (۱) ایضاً گذشته حاشيه: ولو کان الدین علٰی مقر ۔۔۔ الخ