بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

زکوٰۃ‌کس‌پر‌فرض‌ہے؟

اُدھار‌دی‌ہوئی‌چار‌سال‌بعد‌ملنے‌والی‌رقم‌پر‌کتنی‌زکوٰۃ‌ہے؟

سوال:۔

چار سال پہلے ہم نے ایک صاحب کو کچھ رقم بطور قرض دی تھی، اب وہ رقم ہمیں ملنے والی ہے، عرض یہ ہے کہ جب پوری رقم ہمیں مل جائے تو اس میں سے ہمیں زکوٰۃ نکالنی ہوگی؟ اگر نکالنی ہو تو کتنی رقم نکالیں؟

جواب:۔

اس رقم پر آپ کو چار سال کی زکوٰۃ دینی پڑے گی۔(۱)

  1. (۱) ولو کان الدین علٰی مقر ۔۔۔ فوصل إلٰی ملکہ لزم زکٰوۃ ما مضی۔ (تنویر الأبصار ج:۲ ص:۲۶۶، ۲۶۷)۔