بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

زکوٰۃ‌کس‌پر‌فرض‌ہے؟

چھ‌ماہ‌قرض‌دار‌اور‌چھ‌ماہ‌مالک‌کے‌پاس‌رہنے‌والی‌رقم‌پر‌زکوٰۃ‌کس‌طرح‌ہے؟

سوال:۔

میرے پاس کچھ رقم ہے، جو کہ میں نے کسی کو قرض دی ہوئی ہے، چونکہ زکوٰۃ کا مسئلہ ایک سال رکھنے پر ہے، اب اگر چھ ماہ میرے پاس رقم رہی اور چھ ماہ قرض دار کے پاس، اس کی زکوٰۃ کس طرح ادا کروں؟

جواب:۔

جو رقم کسی کو قرض دی گئی ہو، اس کی زکوٰۃ قرض دینے والے کے ذمے ہے، اس لئے اس رقم کی زکوٰۃ ادا کریں۔(۱)

  1. (۱) وتجب الزکٰوۃ فی الدین مع عدم القبض۔ (بدائع ج:۲ ص:۹، کتاب الزکاۃ، أیضًا حاشیۃ رد المحتار ج:۲ ص:۲۶۷)۔