بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

زکوٰۃ‌کس‌پر‌فرض‌ہے؟

مشترکہ‌گھرداری‌میں‌زکوٰۃ‌کب‌واجب‌ہوگی؟

سوال:۔

ہمارے گھر میں یہ طریقہ ہے کہ سب بھائی تنخواہ لاکر والدہ کو دیتے ہیں، جو گھر کا خرچہ چلاتی ہیں، جبکہ زیور اور کچھ بچت کی رقم ہمارے پاس ہوتی ہے، آیا زکوٰۃ دینی ہمارے ذمہ ہے یا والدہ محترمہ کے؟

جواب:۔

اگر وہ سونا اور بچت کی رقم اتنی ہو کہ اگر اس کو تقسیم کیا جائے تو سب بھائی صاحبِ نصاب ہوسکتے ہیں تو زکوٰۃ واجب ہے، ورنہ نہیں۔(۱)

  1. (۱) الزکٰوۃ واجبۃ علی الحر العاقل البالغ المسلم إذا ملک نصابًا ملکًا تامًّا وحال علیہ الحول۔ (ھدایۃ ج:۱ ص:۱۸۵)، وسببہ أی سبب إفتراضھا ملک نصاب حولی ۔۔۔ تام ۔۔۔إلخ۔ (الدر المختار ج:۲ ص:۲۵۹، کتاب الزکاۃ)۔