زکوٰۃکسپرفرضہے؟
خاندانکیاجتماعیزکوٰۃ
سوال:۔
ایک خاندان کے چند افراد جو سب برسر روزگار ہیں، ان کی اپنی ملکیت میں اتنا مال نہیں کہ جس پر زکوٰۃ دیں، لیکن اگر سب اپنا مال جمع کرلیں تو وہ نصاب کے مطابق قابلِ زکوٰۃ بن جاتا ہے، تو اس سلسلے میں کیا حکم ہے؟ زکوٰۃ کس حساب سے نکالی جائے؟
جواب:۔
ہر شخص کا الگ الگ صاحبِ نصاب ہونا شرط ہے، ورنہ زکوٰۃ فرض نہیں ہوتی۔(۱) اس لئے آپ نے جو صورت لکھی ہے اس پر زکوٰۃ فرض نہیں۔ البتہ اگر عرفاً ساری ملکیت خاندان کے سربراہ کی سمجھی جاتی ہے، چونکہ یہ فردِ واحد کی ملکیت ہوئی اور بقدرِ نصاب بھی ہے، تو اس پر زکوٰۃ فرض ہوگی، یہ اس صورت میں ہے کہ خاندان کے سربراہ کو واقعتا مالک سمجھا بھی جاتا ہو۔
- (۱) ایضاً۔

