زکوٰۃکسپرفرضہے؟
شوہراوربیویکیزکوٰۃکاحسابالگالگہے
سوال:۔
شادی پر لڑکیوں کو جو زیورات ملتے ہیں وہ ان کی ملکیت ہوتے ہیں، لیکن وہ زکوٰۃ اپنے شوہروں کی کمائی ہوئی رقم سے ادا کرتی ہیں، تو کیا اس صورت میں اگر شوہروں کے پاس بھی کچھ رقم ہو، لیکن نصاب سے وہ کم ہو تو کیا اس رقم کو بیویوں کے زیورات کی مالیت میں شامل کرکے زکوٰۃ دی جاسکتی ہے یا دونوں کا حساب الگ الگ ہوگا؟
جواب:۔
دونوں کا الگ الگ حساب ہوگا۔(۱)
- (۱) وأما شروط وجوبھا ۔۔۔إلخ۔ منھا العقل والبلوغ ومنھا کون المال نصابًا فلا تجب فی أقل منہ ۔۔۔إلخ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۷۳)۔ أیضًا: لم یختلفوا أن الحلی إذا کان فی ملک الرجل تجب فیہ الزکاۃ، فکذالک إذا کان فی ملک المرأۃ کالدراھم والدنانیر، وأیضًا لَا یختلف حکم الرجل والمرأۃ فیما یلزمھا من الزکاۃ فوجب أن لَا یختلفا فی الحلی۔ (أحکام القرآن للجصاص ج:۳ ص:۱۰۷، ۱۰۸، باب زکاۃ الحلی، طبع سھیل اکیڈمی)۔

