زکوٰۃکسپرفرضہے؟
یتیمکےمالپرزکوٰۃنہیں
سوال:۔
کیا یتیموں کے مال پر بھی زکوٰۃ فرض ہے؟ والد صاحب نے اِنتقال سے پہلے ہم تین بہنوں کی شادی کے لئے رقم ہمارے نام سے رکھوائی تھی، آج کل مہنگائی کے لحاظ سے وہ رقم بہت کم ہے، ہم سفید پوش لوگ ہیں، ہمیں ضروریاتِ زندگی بھی پوری طرح میسر نہیں ہیں، پھر بھی اللہ کا شکر ہے کہ عزّت سے رہ رہے ہیں۔ قرآن وسنت کی روشنی میں کیا اس رقم پر زکوٰۃ فرض ہے؟
جواب:۔
جو بچیاں نابالغ ہیں ان کے ذمے زکوٰۃ نہیں، اور جو بالغ ہوگئی ہیں، ان پر زکوٰۃ فرض ہے۔(۱)
- (۱) ومنھا العقل والبلوغ فلیس الزکٰوۃ علٰی صبی ومجنون ۔۔۔إلخ۔ (ھندیۃ ج:۱ ص:۱۷۲)۔ وفی الفتاوی الشامیۃ (ج:۲ ص:۲۵۸) کتاب الزکاۃ: (قولہ عقل وبلوغ) فلا تجب علٰی مجنون وصبی لأنھا عبادۃ محضۃ، ولیسا مخاطبین بھا۔

