زکوٰۃکسپرفرضہے؟
یتیمنابالغبچےپرزکوٰۃنہیں
سوال:۔
بچے عمر اور زینب جو بالغ نہیں، اب زید کے انتقال کے بعد ان کے ولی مثلاً بکر کو شریعت یہ اجازت دیتی ہے کہ عمر اور زینب کے مال سے زکوٰۃ عید وغیرہ ادا کرے، ان کے لئے یا کوئی اور صدقہ وغیرہ جائز ہے یا نہیں؟
جواب:۔
نابالغ بچے کے مال پر زکوٰۃ واجب نہیں،(۱) البتہ صدقۂ فطر یتیم نابالغ کی طرف سے ادا کرنا بھی ضروری ہے، جبکہ وہ نابالغ صاحبِ مال ہو۔(۲) اس کے علاوہ کوئی اور صدقہ یتیم کے مال میں سے کرنا جائز نہیں۔
- (۱) ایضاً: ومنها العقل والبلوغ....الخ
- (۲) حتّی تجب علی الصبی والمجنون إذا کان لھما مال ویخرجھا الولی من مالھما ۔۔۔إلخ۔ (شامی، باب صدقۃ الفطر ج:۲ ص:۳۵۹)۔

