بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

زکوٰۃ‌کس‌پر‌فرض‌ہے؟

نابالغ‌کی‌ملکیت‌پر‌زکوٰۃ‌نہیں

سوال:۔

میں اپنی بچی کے لئے کچھ رقم پس انداز کرتا ہوں جو کہ اس کی ملکیت تصوّر کی جارہی ہے، مگر وہ ابھی تک نابالغ ہے، زکوٰۃ ادا کرنا مجھ پر فرض ہے یا نہیں؟

جواب:۔

جو رقم نابالغ بچی بچے کی ملکیت ہو، اس پر اس کے بالغ ہونے تک زکوٰۃ نہیں دی جائے گی، بالغ ہونے کے بعد جب سال گزر جائے تب اس پر زکوٰۃ فرض ہوگی۔(۱)

  1. (۱) ایضاً۔