بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

زکوٰۃ‌کس‌پر‌فرض‌ہے؟

نابالغ‌بچے‌کے‌مال‌پر‌زکوٰۃ

سوال:۔

حکومت نے بینک اکاؤنٹ میں سے زکوٰۃ منہا کرنے کے اَحکامات صادر فرمائے ہیں، تو یہ فرمائیں کہ چھوٹے بچوں کے نام سے ان کے مستقبل کے لئے جو رقم بینک میں جمع کرائی جاتی ہے یا مختلف تقریبات میں ان کو ملتی ہے، اور وہ بھی بینک میں جمع ہوتی ہے، تو اس پر زکوٰۃ ادا ہوتی ہے یا نہیں؟

جواب:۔

نابالغ بچے کے مال میں زکوٰۃ نہیں، حکومت اگر نابالغ بچوں کے مال سے زکوٰۃ کاٹ لیتی ہے تو یہ صحیح نہیں۔(۱)

  1. (۱) ومنھا العقل والبلوغ فلیس الزکٰوۃ علٰی صبی ومجنون ۔۔۔إلخ۔ (ھندیۃ ج:۱ ص:۱۷۲، کتاب الزکاۃ، الباب الأوّل، وأیضًا فی الدر المختار مع ردالمحتار ج:۲ ص:۲۵۸، کتاب الزکاۃ)۔