زکوٰۃکسپرفرضہے؟
بالغپرزکوٰۃ
سوال:۔
زکوٰۃ کتنی عمر کے لوگوں پر واجب ہے؟
جواب:۔
زکوٰۃ بالغ پر واجب ہے،(۱) اور بلوغ کی خاص علامتیں مشہور ہیں، اگر لڑکا لڑکی پندرہ سال کے ہوجائیں مگر کوئی علامت بلوغ کی ظاہر نہ ہو تو پندرہ سال کی عمر پوری ہونے پر وہ بالغ تصوّر کئے جائیں گے۔(۲)
- (۱) وشرط افتراضھا عقل وبلوغ۔ (قولہ: عقل وبلوغ) فلا تجب علٰی مجنون وصبی لأنھا عبادۃ محضۃ ولیسا مخاطبین بھا ۔۔۔إلخ۔ (درمختار مع الشامی ج:۲ ص:۲۵۸، کتاب الزکاۃ)۔
- (۲) وبلوغ الغلام بالْإحتلام والْإحبال والْإنزال والأصل ھو الْإنزال ۔۔۔ فإن لم یوجد فیھما شیء فحتی یتم لکل منھما خمس عشرۃ سنۃ بہ یفتٰی ۔۔۔إلخ۔ (درمختار مع الشامی ج:۶ ص:۱۵۳، کتاب الحجر)۔

