اورادووظائف
آیتِکریمہکےختمکےدورانکسیضرورتسےاُٹھنا
سوال:۔
ہمارے خاندان میں اکثر آیتِ کریمہ کا ختم ہوتا رہتا ہے، جس میں زیادہ تر خواتین شرکت کرتی ہیں، ختم کے دوران نہ تو وہ کسی ضرورت کے لئے درمیان میں اُٹھتی ہیں اور نہ بات کرتی ہیں۔ کیا آیتِ کریمہ کے دوران کسی ضروری کام سے اُٹھ کر باہر جاسکتے ہیں؟ اور کیا شرکاء آپس میں بات کرسکتے ہیں؟ کیا اس سے ختم آیتِ کریمہ میں فرق پڑتا ہے؟
جواب:۔
جائز ہے۔ اس طرح آرام کی غرض سے تھوڑی دیر کے لئے باہر جاسکتے ہیں، ضرورت کی گفتگو بھی کرسکتے ہیں۔

