بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

اوراد‌و‌وظائف

بے‌خوابی‌کا‌وظیفہ

سوال:۔

میں بے خوابی کی تکلیف سے پریشان رہتی ہوں، ایک صاحب نے مجھ کو دُرود تاج اور سورۂ توبہ کی آخری دو آیات پڑھ کر پانی پر دَم کرکے پینے کو کہا ہے، مجھے پہلے سے آرام ہے، مگر کچھ لوگوں نے مجھے کہا کہ دُرودِ تاج نہیں پڑھنا چاہئے، کیا یہ بات صحیح ہے؟

جواب:۔

سورۂ یٰسین پڑھ کر دَم کرکے پانی پی لیا کریں، اللہ تعالیٰ آپ کو شفا عطا فرمائے۔