بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

اوراد‌و‌وظائف

لڑکیوں‌کا‌پابندی‌سے‌سورۂ‌یٰسٓ‌پڑھنا

سوال:۔

میں پانچ وقت کی نماز پابندی سے پڑھتی ہوں، سورۂ یٰسین مجھے زبانی یاد ہے، لہٰذا میں دُرود شریف اور یٰسین شریف کی ایک خاص تعداد روزانہ پڑھ کر یہ دُعا کرتی ہوں کہ اللہ میاں اسے قبول فرمالیں۔ مسئلہ دراصل یہ ہے کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح لڑکیوں کو روزانہ کسی چیز کا پڑھنا صحیح نہیں ہوتا۔

جواب:۔

لڑکیوں کو روزانہ پڑھنے کی کوئی ممانعت نہیں، کسی عمل کی پابندی اچھی بات ہے۔