بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

اوراد‌و‌وظائف

شوہر‌کی‌اِصلاح‌کا‌آسان‌طریقہ

سوال:۔

میرے شوہر بہت سی بُری حرکات میں مبتلا ہیں۔ رات کو دیر سے گھر آتے ہیں، زیادہ وقت دوستوں میں گزارتے ہیں، کہیں بھی جانا ہو، بتاکر نہیں جاتے، شراب اور زِنا جیسے گناہِ کبیرہ میں مبتلا ہیں۔ میں ان کی ان حرکات سے بہت پریشان ہوں، میرے دو بچے بھی ہیں۔ میں نے ان کو بہت سمجھایا، اپنے ماںباپ کے پاس چلی گئی، مگر ان پر کسی بات کا اثر نہیں ہوا۔ کوئی ایسا وظیفہ بتادیں کہ وہ سیدھے راستے پر آجائیں۔

جواب:۔

آپ نے جو حالات لکھے ہیں، ان سے بہت صدمہ ہوا۔ دراصل ہم لوگوں کو مرنے کے بعد کی زندگی کا علم نہیں، اور جب علم ہوگا تو ہم روئیں گے، پیٹیں گے، مگر کوئی شنوائی نہیں ہوگی۔ میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ آپ کو اپنی قبر میں جانا ہے، اور آپ کے شوہر کو اپنی قبر میں، آپ جہاں تک ہوسکے پیار محبت سے رہیں، اور حق تعالیٰ شانہ‘ سے دُعا کرتی رہیں کہ اللہ تعالیٰ اس کو بُری عادتوں سے نجات عطا فرمائے۔