اورادووظائف
بیماریکےلئےوظیفہ
سوال:۔
میری والدہ صاحبہ تقریباً ایک سال سے وقتاً فوقتاً بیمار رہتی ہیں، کافی ڈاکٹروں سے علاج کروایا، کچھ دن اچھے گزر جانے کے بعد پھر وہی حال رہتا ہے۔ اکثر چکر آتے ہیں، کچھ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ انہیں بلڈپریشر ہے، اور کچھ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ بلڈپریشر نہیں ہے۔ ایکسرے بھی کرایا ہے، وہ بھی ٹھیک ہے۔ اس کے لئے کوئی آسان اور اکسیر قسم کا وظیفہ بتادیجئے۔
جواب:۔
پنج گانہ نماز کے بعد پانی پر سورۂ فاتحہ تین بار، دُرود شریف تین بار پڑھ کر دَم کرکے ایک گھونٹ پلادیا کریں۔

