بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

اوراد‌و‌وظائف

پریشانیوں‌سے‌نجات‌کا‌وظیفہ

سوال:۔

اِمتحان میں ناکامی کا خطرہ ہے، اقدامِ خودکشی کو دِل چاہتا ہے، ان پریشانیوں کا حل بتادیں۔

جواب:۔

پریشانیاں آدمی کو آتی ہیں، اور ان پر حق تعالیٰ اِنسانوں کے درجے بلند کرتے ہیں، اس لئے جہان سے رُخصت ہونے کا خیال آزادانہ نہیں، بچکانہ ہے، آپ سورۂ برائت کی آخری دو آیتیں فجر اور مغرب کے بعد گیارہ گیارہ بار پڑھا کریں، میں آپ کے لئے دِل سے دُعا کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ آپ کی ساری پریشانیاں دُور فرماکر دونوں جہان میں راحت وسکون نصیب فرمائیں۔