اورادووظائف
ذہنیاورمالیپریشانیدُورکرنےکاوظیفہ
سوال:۔
ہمارے گھر میں پچھلے دو ڈھائی سال سے بڑی پریشانی ہے۔ والد صاحب جو بینک میں ملازم تھے، ریٹائرمنٹ کے بعد پراپرٹی کی خرید وفروخت کا کام شروع کیا، مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ میں نیوی میں بحیثیت آفیسر منتخب ہوا، جس میں میرے شوق کا بھی بڑا دخل تھا، ٹریننگ کے دوران میرا دِل ملازمت میں نہیں لگا اور میں نے سروِس چھوڑ دی۔ پھر چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ کا ٹیسٹ دیا، لیکن دو بار اِمتحان دینے کے باوجود فیل ہوگیا، سمجھ میں نہیں آتا کہ اچانک ایسے حالات کس طرح پیدا ہوگئے؟ گھر کے افراد کا یہ عالم ہے کہ باہم اکثر اوقات معمولی باتوں پر نااِتفاقی اور بات بات پر جھگڑا ہوتا رہتا ہے۔ سخت ذہنی اور مالی پریشانی ہے، ان حالات کی بنا پر میں اپنے مستقبل کے بارے میں بھی بہت پریشان ہوں، اس حوالے سے کوئی عمل یا وظیفہ بتادیں۔
جواب:۔
آپ مغرب کے بعد سورۂ قریش ۴۱ مرتبہ، اور عشاء کے بعد سورۂ واقعہ تین مرتبہ، اور فجر کے بعد سورۂ بقرہ ایک مرتبہ پڑھ کر دُعا کریں، اللہ تعالیٰ فضل فرمائیں گے۔

