بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

اوراد‌و‌وظائف

سانس‌کی‌تکلیف‌کا‌وظیفہ

سوال:۔

میرے بھائی کو ڈاکٹر حضرات بڑا بخار بتاتے ہیں کہ بگڑ گیا ہے، سانس کی تکلیف کی وجہ سے ایک ڈاکٹر نے ناک کا آپریشن بھی کیا ہے، اکثر بیٹھے بیٹھے دِماغ سن ہوجاتا ہے، کوئی آسان عمل لکھ دیں۔

جواب:۔

السلام علیکم! یہ ناکارہ عملیات کے فن سے تو واقف نہیں، البتہ دُعا کرتا ہوں۔ سورۂ فاتحہ کو حدیث میں شفا فرمایا گیا ہے،(۱) اکتالیس بار پڑھ کر پانی پر دَم کرکے پلایا کریں، کیا بعید ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے کلام کی برکت سے شفا عطا فرمادیں۔

  1. (۱) باب الرقیٰ بفاتحۃ الکتاب، عن سعیدٍ الخدری ان ناسًا من أصحاب النبی صلی اللہ علیہ وسلم أتوا علٰی حیّ من احیاء العرب فلم یقروھم فبینما ھم کذالک إذا لدغ سید أولٰئک ۔۔۔ فجعل یقرأ باُمّ القرآن ۔۔۔ حتّٰی نسئل النبی صلی اللہ علیہ وسلم، فسألوہ فضحک وقال: ما أدراک انھا رقیۃ ۔۔۔إلخ۔ (بخاری ج:۲ ص:۸۵۴)۔