اورادووظائف
بلاوضوذِکرکرنا
سوال:۔
میرا یہ معمول ہے کہ رات کو سونے سے قبل رات کے اَذکار سورۂ فاتحہ، چاروں قل، دُرود شریف اور بعض دیگر تسبیحات شامل ہیں، پڑھ کر سوتی ہوں، لیکن یہ اَذکار صرف کلی کرکے پڑھتی ہوں، یعنی بلاوضو، کیا میرا یہ عمل صحیح ہے؟ یا ان اَذکار کے لئے وضو کرنا ضروری ہے جبکہ انہیں صرف زبان سے پڑھا جارہا ہو؟ نیز کیا ان اَذکار کے پڑھنے کے لئے بھی وضو ہونا ضروری ہے؟
جواب:۔
بلاوضو پڑھنا جائز ہے، البتہ وضو ہو تو اَفضل ہے۔(۱)
- (۱) (ولَا یکرہ النظر إلیہ) أی القرآن (لجنب وحائض ونفسا) أن الجنابۃ لَا تحل العین کما لَا تکرہ (أدعیۃ) أی تحریمًا وإلّا فالوضوء لمطلق الذکر مندوب وترکہ خلاف الأولٰی۔ (رد المحتار ج:۱ ص:۱۷۴)۔

