اورادووظائف
گولدائرہبناکرحصارکھینچنااورتالیبجانا
سوال:۔
بعض لوگ کچھ پڑھ کر گول دائرے میں بیٹھ جاتے ہیں اور کہتے ہیں اب ہم نے حصار کرلیا ہے، اور پھر تالی بجاتے ہیں اور اُنگلی گھماتے ہیں، اور کہتے ہیں کہ اب جب تک حصار موجود ہے اس میں کوئی بلا نہیں آسکتی۔ اس طرح کرنا کیسا ہے؟ میرے ناقص خیال میں یہ دُرست نہیں ہے۔
جواب:۔
آیت الکرسی وغیرہ پڑھ کر چاروں طرف پھونک دینا کافی ہے، تالی بجانے یا اُنگلی گھمانے کی ضرورت نہیں۔

