اورادووظائف
میاں بیویکےدرمیانمحبتپیداکرنےکاوظیفہ
سوال:۔
میاںبیوی کے درمیان محبت پیدا کرنے کا کوئی وظیفہ تحریر فرمادیں، مہربانی ہوگی۔
جواب:۔
عشاء کی نماز کے بعد گیارہ دانے سیاہ مرچ کے لے کر، آگے پیچھے گیارہ، گیارہ بار دُرود شریف اور درمیان میں گیارہ بار تسبیح ’’یَا لَطِیْفُ یا وَدُوْدُ‘‘ پڑھیں، اور دونوں میاںبیوی کے درمیان محبت کا دھیان رکھیں، جب سب پڑھ چکیں تو ان سیاہ مرچوں پر دَم کرکے تیز آگ میں ڈال دیں، اور دونوں کی محبت کے لئے دُعا کریں۔ کم از کم چالیس روز یہی عمل کریں، اللہ تعالیٰ اپنا فضل فرمائے گا۔

