اورادووظائف
اولادکےلئےوظیفہ
سوال:۔
میری شادی کو دَس سال ہوچکے ہیں، لیکن اولاد نہیں ہوئی۔ ڈاکٹروں سے کافی علاج کراچکا ہوں، لیکن ابھی تک شفا نصیب نہیں ہوئی۔ ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ کمزوری مجھ میں ہے۔ آپ برائے کرم مجھے ایسے کلمات یا وظیفہ بتادیں جس کا میں ذِکر جاری رکھوں تاکہ اللہ تعالیٰ مجھے شفائے کاملہ عطا فرمادیں۔ کلمات پڑھنے کا طریقہ اور وقت بھی بتادیں۔
سوال:۔
کئی سال شادی کو ہوگئے ہیں، اولاد کی نعمت سے محروم ہوں، کوئی وظیفہ اِرشاد فرمادیں۔
جواب:۔
چالیس عدد لونگ لیں، آیت شریف سورۂ نور آیت:۴۰، ایک لونگ پر سات مرتبہ پڑھیں، اور پھر ہر لونگ پر سات سات مرتبہ پڑھیں، یہاں تک کہ چالیس لونگ پورے ہوجائیں۔ رات کو سوتے وقت ایک لونگ چباکر کھالیا کریں، اُوپر سے پانی نہ پئیں۔ اور یہ وظیفہ پڑھتے وقت اللہ تعالیٰ سے دُعا بھی کرلیں، اگر اللہ کو منظور ہوگا نرینہ اولاد عطا فرمائیں گے۔
جواب:۔
۴۰ عدد لونگ لیں، ہر لونگ پر سات مرتبہ سورۃ النور کی آیت:۴۰ جو ’’أَوۡ كَظُلُمَٰتٖ‘‘ سے شروع ہوکر’’فَمَا لَهُۥ مِن نُّورٍ‘‘ پر ختم ہوتی ہے، پڑھیں۔ جب عورت ماہواری سے فارغ ہو تو رات کو سوتے وقت ایک لونگ چباکر کھالیا کرے، اُوپر سے پانی نہ پیئے، متواتر چالیس دن تک بلاناغہ کھائے، اور اس دوران میاں بیوی کبھی کبھی مل لیا کریں، اللہ تعالیٰ کو منظور ہوگا تو اولاد ہوجائے گی۔

