اورادووظائف
شادیکےلئےوظیفہ
سوال:۔
میں نے والد صاحب کی تربیت اور رہنمائی کی وجہ سے سب بچوں کو قرآن مجید حفظ کروایا، سوائے ایک کے جو گونگا بہرہ ہے۔ بچی بھی حافظہ ہے، ایم اے اسلامیات بھی کیا ہے، شرعی پردہ کرتی ہے، ہماری کوشش ہے کہ اس کا رِشتہ ایسے لوگوں میں کیا جائے جو پردے کو پسند کرتے ہوں، خصوصی دُعا فرمائیں اور اس سلسلے میں اگر کوئی وظیفہ پڑھنے کے لئے اِرشاد فرمادیں تو مہربانی ہوگی۔
جواب:۔
اللہ تعالیٰ بچی کے لئے بہت ہی موزوں رِشتہ میسر فرمائیں۔ عشاء کی نماز کے بعد اَوّل وآخر گیارہ، گیارہ مرتبہ دُرود شریف اور درمیان میں ’’یا لطیف‘‘ پڑھ کر دُعا کیا کریں، بچی بھی پڑھے، اس کی والدہ بھی، اور آپ بھی پڑھ لیا کریں۔

