بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

اوراد‌و‌وظائف

سورۂ‌فاتحہ‌پڑھ‌کر‌کان‌پر‌دَم‌کریں،‌اِن‌شاء‌اللہ‌ٹھیک‌ہوجائے‌گا

سوال:۔

مجھے سننے میں پریشانی ہوتی ہے، خصوصاً دائیں کان سے تو ہلکی آواز تقریباً سنائی ہی نہیں دیتی، اور بایاں کان کافی بہتر ہے۔ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ پریشانی روز بروز بڑھتی ہی چلی جارہی ہے۔ ہمارے خاندان میں ویسے بہراپن موروثی مرض ہے۔ میں نے دو جگہ علاج بھی کروایا مگر کوئی خاص اِفاقہ نہ ہوا۔ میرے ذہن میں یہ بات بھی ہے کہ یہ موروثی مرض ہے، یہ کیسے ختم ہوسکتا ہے؟ مگر پھر خیال آیا کہ جس اللہ نے اس کو پیدا کیا ہے، تو ختم کرنا اس کے اِختیار سے باہر تو نہیں۔ میں نے اللہ سے اپنے فرسودہ خیال کی توبہ کی اور اَب بہت اُمید سے ہوں کہ اِن شاء اللہ یہ مرض دُور ہوجائے گا۔ آپ اگر کوئی دُعا وغیرہ بتاسکتے ہیں تو برائے مہربانی بتادیں۔

جواب:۔

سورۂ فاتحہ پڑھ کر دُعا کیا کریں، حدیث شریف میں ہے کہ اگر (اوّل وآخر دُرود شریف تین، تین بار اور درمیان میں) یہ دُعا پڑھ کر دَم کیا جائے تو اللہ تعالیٰ شفا عطا فرمائیں گے۔