بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

اوراد‌و‌وظائف

کاروبار‌میں‌ترقی‌اور‌اُدھار‌کی‌واپسی‌کا‌وظیفہ

سوال:۔

میری ایک چھوٹی سی دُکان ہے، اسی سے گزراوقات ہوتی ہے، لیکن اس دُکان سے چند لوگ اُدھار پر کافی سامان لے گئے ہیں اور ان سے پیسے واپس ملنے کی مجھے کوئی اُمید نہیں ہے، جس کی وجہ سے میری دُکان ٹھپ ہونے لگی ہے۔ لہٰذا مہربانی فرماکر بندہ کو کوئی وظیفہ عنایت فرمادیں جس سے پیسے واپس مل سکیں اور کاروبار میں بھی ترقی ہو۔

جواب:۔

تکبیرِ تحریمہ کا اِہتمام کیجئے، اور نماز کے بعد سورۂ فاتحہ، آیت الکرسی، آیت: ﵟشَهِدَ ٱللَّهُﵞ آل عمران ١٨اور آیت: ﵟقُلِ ٱللَّهُمَّ مَٰلِكَ ٱلۡمُلۡكِﵞ آل عمران ٢٦سے ﵟبِغَيۡرِ حِسَابٖﵞ آل عمران ٢٧تک پڑھ کر دُعا کیا کیجئے۔ اللہ تعالیٰ پریشانیاں دُور فرمائیں، واللہ اعلم!