نمازکےمتفرّقمسائل
ہروقتعمامہپہنناسنتہے
سوال:۔
عمامہ اور ٹوپی پہننا کیسا ہے؟ فرض، واجب، سنتِ مؤکدہ یا مستحب؟ اور کب پہننا ہے، صرف نماز کے لئے یا پورا دن (چوبیس گھنٹے)؟ یا صرف بازاروں یعنی جس وقت گھر سے باہر ہوتے ہیں، اس وقت تک؟
جواب:۔
عمامہ پہننا سنتِ مستحبہ ہے، اور یہ صرف نماز کے ساتھ مخصوص نہیں، بلکہ ایک مستقل سنت ہے، اور ہمیشہ کی سنت ہے۔(۱)
- (۱) عن جابر رضی اللہ عنہ قال: دخل النبی صلی اللہ علیہ وسلم مکۃ یوم الفتح وعلیہ عمامۃ سوداء۔ وعن ابن عمر رضی اللہ عنہ قال: کان النبی صلی اللہ علیہ وسلم إذا أعتم سدل عمامتہ من کتفیہ۔ قال نافع: وکان ابن عمر یسدل عمامتہ بین کتفیہ۔ (ترمذی ج:۱ ص:۳۰۴، باب ما جاء فی العمامۃ السوداء)۔

