بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نماز‌کے‌متفرّق‌مسائل

دفتری‌اوقات‌میں‌نماز‌کے‌لئے‌مسجد‌میں‌جانا

سوال:۔

زید اکثر نماز ظہر جماعت کے ساتھ ادا کرتا ہے، جبکہ مسجد دفتر سے ایک میل دُور ہے، زید مسجد تک پیدل جاتا ہے، نماز باجماعت ادا کرنے کے بعد وہاں سے پیدل واپس آتا ہے، کیا زید کا یہ طریقۂ کار دُرست ہے؟

جواب:۔

اگر دفتر کی طرف سے اس کی اجازت ہو تو اتنی دُور جانا صحیح ہے، ورنہ دفتر ہی میں نماز باجماعت کا انتظام کیا جائے۔(۱)

  1. (۱) وإذا استأجر رجلا یومًا یعمل کذا فعلیہ ان یعمل ذٰلک العمل إلٰی تمام المدۃ ولَا یشتغل بشیء آخر سوی المکتوبۃ ۔۔۔إلخ۔ (شامی ج:۶ ص:۷۰، مطلب لیس للأجیر الخاص أن یصل النافلۃ، طبع ایچ ایم سعید)۔