بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نماز‌کے‌متفرّق‌مسائل

بہ‌مجبوری‌فیکٹری‌میں‌کم‌از‌کم‌فرض‌اور‌وتر‌ضرور‌پڑھیں

سوال:۔

آج امریکا سے میرے ایک دوست کا خط آیا ہے جو اکیس سال سے وہاں رہ رہا ہے، اب اس نے نماز پڑھنا شروع کی ہے، وہ جس فیکٹری میں کام کرتا ہے اس میں تین شفٹ میں کام ہوتا ہے، ایک ہفتہ دن میں، ایک ہفتہ شام میں، اور ایک ہفتہ رات میں ڈیوٹی کا وقت ہونے کی وجہ سے پوری نماز نہیں پڑھ سکتا، وہ فجر کی نماز میں دو سنت دو فرض، ظہر کی نماز میں چار فرض دو سنت، عصر میں چار فرض، مغرب میں تین فرض دو سنت، اور عشاء میں چار فرض دو سنت اور تین وتر پڑھ لیتا ہے، اس نے لکھا ہے کہ کسی عالم سے پوچھ کر لکھوں کہ کیا یہ ٹھیک ہے؟

جواب:۔

آپ کے دوست نے جتنی رکعات لکھی ہیں، وہ صحیح ہیں، البتہ ظہر کی نماز میں چار فرض سے پہلے چار سنتیں بھی پڑھ لیا کریں۔(۱)

  1. (۱) (وسن) مؤکدًا (أربع قبل الظھر) (قولہ وسن مؤکدًا) أی استنانا مؤکدا بمعنی انہ طلب طلبا مؤکدا زیادۃ علٰی بقیۃ النوافل ولھٰذا کانت السنۃ المؤکدۃ قریبۃ من الواجب فی لحوق الْإثم کما فی البحر ویستوجب تارکھا التضلیل واللوم کما فی التحریر۔ (الدر المختار مع الشامی ج:۲ ص:۱۲، باب الوتر والنوافل)۔