سجدۂتلاوت
بغیرزبانہلائےتلاوتکرنےکاثوابملتاہے؟
سوال:۔
عام عورتوں کو میں نے دیکھا ہے کہ قرآن کو زبان سے پڑھنے کے بجائے صرف دیکھتی رہتی ہیں، یعنی دِل میں پڑھتی ہیں، جیسے ہم کوئی اخبار یا کتاب وغیرہ کا مطالعہ کرتے ہیں، کیا اس صورت میں بھی ثواب اتنا ہی ہوتا ہے جتنا قرآن کو زبان سے پڑھ کر ہوتا ہے یا اس طرح تلاوت کرنی جائز ہے کہ نہیں؟
جواب:۔
جب تک زبان سے الفاظ کا تلفظ نہ کیا جائے، تلاوت کا ثواب نہیں ملے گا۔

