بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

سجدۂ‌تلاوت

سورۃ‌الحج‌کے‌کتنے‌سجدے‌کرنے‌چاہئیں؟

سوال:۔

قرآن الحکیم میں سورۂ حج میں دو جگہ سجدۂ تلاوت آتے ہیں، ان سجدوں میں سے ایک سجدے کے سامنے شافعی لکھا ہوا ہے، کیا ہم حنفی عقیدہ رکھنے والوں کو بھی اس آیتِ سجدہ پر سجدہ کرنا لازم ہے یا نہیں؟

جواب:۔

حنفیہ کے نزدیک سورۃ الحج میں دُوسرا سجدہ، سجدۂ تلاوت نہیں، کیونکہ اس آیت میں رُکوع اور سجدہ دونوں کا حکم دیا گیا ہے، اس لئے آیت میں گویا نماز پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے۔(۱)

  1. (۱) وقال عبداللہ بن عباس وعبداللہ بن عمر رضی اللہ عنھم: سجدۃ التلاوۃ فی الحج ھی الأولٰی، والثانیۃ سجدۃ الصلاۃ ۔۔۔ وھٰذا لأن السجدۃ متی قرنت بالرکوع کانت عبارۃ عن سجدۃ الصلاۃ کما فی قولہ تعالٰی: فاسجدی وارکعی ۔۔۔إلخ۔ (البدائع الصنائع ج:۱ ص:۱۹۳، وأما بیان مواضع السجدۃ فی القرآن، طبع سعید)۔