بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

سجدۂ‌تلاوت

لاؤڈ‌اسپیکر‌پر‌سجدۂ‌تلاوت

سوال:۔

اگر کسی شخص نے لاؤڈ اسپیکر پر تلاوتِ قرآن پاک سن لی اور اس میں سجدہ آئے تو سننے والے پر سجدہ واجب ہے یا نہیں؟ اور سجدہ نہ کرنے والے شخص پر گناہ ہوتا ہے یا نہیں؟

جواب:۔

جس شخص کو معلوم ہو کہ یہ سجدہ کی آیت ہے، اس پر سجدہ واجب ہے، اور ترکِ واجب گناہ ہے۔(۱)

  1. (۱) ولو تلیت بالعربیۃ تجب علٰی کل من سمعھا ولم یفھمھا من العجم إذا أخبر بھا إجماعًا۔ (حلبی کبیر ص:۵۰۱)۔